مظفرنگر، 9؍جون (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )دلت تنظیم کے سربراہ چندر شیکھر کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے بھیم آرمی کے سینکڑوں کارکنوں نے ضلع کے چرتھاول میں مظاہرہ کیا۔ضلع میں مختلف گاؤں سے آئے مظاہرین نے جمعرات کو الزام لگایا تھا کہ چندر شیکھر کو سہارنپور میں نسلی تشدد کے سلسلے میں غلط طورپر پھنسایا گیا ہے۔بھیم آرمی کے سربراہ کو جمعرات کو ہماچل پردیش سے گرفتار کیا گیا تھا۔تھانہ انچارج سنجیو شرما نے بتایا کہ پولیس اسٹیشن کے باہر دھرنا دے رہے کارکنوں نے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کوخطاب کرتے ہوئے اپنے لیڈر کی رہائی کے سلسلے میں میمورنڈم سونپا ہے۔